2 دسمبر 2013 - 20:30
بنگلہ دیش کے سیاسی بحران میں نیا موڑ

بنگلہ دیش میں اس ملک کے سابق صدر حسین محمد ارشاد کی جماعت حکمراں اتحاد سے نکل گئی ہے جس سے بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کی عوامی لیگ پارٹی کی حکومت کیلئے مزید مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

ابنا: بنگلہ دیش کے سابق صدر حسین محمد ارشاد کی جماعت کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں اس وقت انتخابات کیلئے حالات سازگار نہیں ہیں جس کی بناء پر یکطرفہ انتخابات میں شرکت نہیں کی جاسکتی۔

حسین محمد ارشاد کی جماعت کے اس فیصلے سے بنگلہ دیش کے سیاسی حالات مزید بحرانی ہوسکتے ہیں۔ ابتک بنگلہ دیش کی تین جماعتوں کی جانب سے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ بنگلہ دیش میں پانچ جنوری کو انتخابات ہونے والے ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جن کے دوران ابتک کئی افراد ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں۔بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کا کہنا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کو مستعفی ہوجانا چاہیئے تاکہ ایک عبوری اور غیر جانبدار حکومت تشکیل دیکر آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرائے جاسکیں۔.......

/169